لودھراں ضمنی الیکشن ، پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط
lodhran ppp elections

این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔

 لودھراں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے ایک لاکھ 13 ہزار 827 ووٹ میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین 87 ہزار 571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، تحریک لبیک کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک اظہر احمد سندیلہ نے11 ہزار 494 ووٹ حاصل کئے ۔این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سمیت 8 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں،پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا محمد علی بیگ صرف 3 ہزار 762 ووٹ حاصل کر سکے،آزاد امیدوار میاں ساجد نے 1637 ،عبدالمجید 1308 ،محمد صدیق 906 ، فدا حسین 469 ،نفیس احمد مراد171 اور اوصاف علی نے 121 ووٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں