مسلم لیگ ن کے اہم رہنما علی حسن گیلانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
left leader pml n

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما علی حسن گیلانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ میں نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔علی حسن گیلانی اپنی پارٹی سے بعض معاملات پرناراض تھے۔لیکن آج انہوں نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے میرا نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔علی حسن گیلانی 2013کے انتخابات میں بہاولپور میں حلقہ این اے 183 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں