علی محمد خان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا؟ رکن قومی اسمبلی نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا
left ali muhammad khan pti

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس پارٹی نے مجھے پہچان دی، اسے چھوڑنے کا کبھی کوئی غیرت مند سوچ بھی نہیں سکتا۔

جمعہ کے روز پارلیمینٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان سیاستدان نے بنایا اور آئین بھی سیاستدان نے دیا ہے۔ آمر آئین کو روند کر آتا ہے۔ مشرف نے ملک میں دہشت گردی کا بیج بویا اور امریکہ کو اڈے دئیے۔ مشرف نے نہ صرف پاکستان کے آئین بلکہ 22 کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔ ان کے دور حکومت میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا اور عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کا بھی سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی نے مجھے پہچان دی، کبھی کوئی غیرت مند اس پارٹی کو چھوڑنے کاسوچ بھی نہیں سکتا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں