دھرنا قائدین نے سکیورٹی اہلکاروں کے مذہبی جذبات کو ابھاراجس پر اہلکار مظاہرین کیخلاف کارروائی سے گریزاں تھے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
leaders dharna supreme court

دھرنا قائدین نے سکیورٹی اہلکاروں کے مذہبی جذبات کو ابھاراجس پر اہلکار مظاہرین کیخلاف کارروائی سے گریزاں تھے

آئی جی اسلام آباد خالدخٹک نے دھرنے کیخلاف آپریشن کی ناکامی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،جس میں آپریشن کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے سکیورٹی اہلکاروں کے مذہبی جذبات کو ابھاراجس پراہلکاروں کی جانب سے مظاہرین کیلئے نرم گوشہ رکھا گیااوروہ مظاہرین کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں تھے۔فیض آباد دھرنا سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کچھ دیر بعدسپریم کورٹ میں شروع ہوگی،جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل2رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا،آئی جی اسلام آباد خالد خٹک سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں