لودھراں انتخاب، وہ آدمی جس نے صرف 10 دن انتخابی مہم چلا کر بازی پلٹ دی، یہ ن لیگ کا کونسا رہنما ہے؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
leader pml n elections

عاجزی نے تکبر کو شکست دے دی۔ براہ راست رابطہ جیت گیا اور تنخواہ دار ملازمین کے ذریعے ووٹروں سے رابطے بری طرح پٹ گئے۔

نہ دولت کام آئی اور نہ سوشل میڈیا کی مہم ‘ عبدالرحمن کانجو کی محض دس دن کی انتخابی مہم نے پانسہ پلٹ کر رکھ دیا اور تمام تر الیکشن اپنے سر پر لڑا۔ن لیگ کی مرکزی قیادت حلقہ سے دور رہی جبکہ دوسری پی ٹی آئی مرکزی قیادت سمیت ملک بھر سے تمام اہم عہدیدار حلقہ میں موجود رہے اور دعوتیں اڑاتے رہے۔ عبدالرحمن کانجو نے ایک ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سب سے پہلے تمام ناراض گروپوں کو راضی کیا جو کہ صرف اور صرف عبدالرحمن ہی کر سکتا تھا۔ حلقہ 154 کے عوام نے ثابت کر دیا کہ ذاتی تعلق دولت کی تقسیم اور ووٹوں کی خریدو فروخت پر بھاری ہے اور ووٹ آج بھی رواداری اور ذاتی تعلق کو ملتے ہیں۔ ملک بھر کے تجزیہ نگار اپنے تجزیوں سمیت دھڑم گرگئے اور انتخابی نتائج نے ثابت کر دیا کہ تشہیر نما تجزیئے اور اشتہاری کمپنیوں کی منصوبہ بندی ذاتی رابطوں کو ہرا نہیں سکتی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں