نواز شریف ہمارے قائد تھے، ہیں اور رہیں گے ، نیازی اور زرداری مل کر بھی ہم پر نہیں بھاری: نو منتخب صدر مسلم لیگ (ن)
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
leader nawaz sharif

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان سمیت کوئی کارکن نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

پاکستان بھر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف ہی وہ پاکستانی سیاستدان اور رہنماءہیں جنہیں قائداعظم محمد علی جناح کا سیاسی وارث قرار دیا جا سکتا ہے۔پوری دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف کیساتھ زیادتی ہوئی اور ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا اور وہ دن ضرور آئے گا جب اس زیادتی کا ازالہ ہو گا۔ میں قائد نواز شریف کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے اکابرین، رفقاءاور سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے قومی خدمت کیلئے اس منصب کیلئے مناسب خیال کیا۔مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے کے بعد مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی طرف سے مجھے قائم مقام صدر منتخب کرنے کے بعد آج مجھے پارٹی جنرل کونسل کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کا باقاعدہ صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ لمحہ میری زندگی کا ایک اہم لیکن مشکل مرحلہ ہے، آپ خود اندازہ کریں کہ حالات کے تقاضوں کے تحت مجھے ایسی عظیم شخصیت کے منصب پر اپنے فرائض انجام دینے کیلئے کہا جا رہا ہے جس سے گزشتہ 30 سال سے زائد اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ رہنمائی اور سرپرستی حاصل کی۔مجھے اس امر کاپورا احساس ہے اور میں بلا خوف و تردید اس بات کا برملا اظہار کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ مجھ سمیت پارٹی کا کوئی رکن جناب نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ جناب نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہمارے قائد ہیں اور کل بھی انشاءاللہ ہمارے قائد ہوں گے۔ میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں کہ یہ صرف مسلم لیگ (ن) کی نہیں بلکہ پاکستان بھر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں محمد نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف ہی وہ پاکستانی سیاستدان اور رہنماءہیں جنہیں قائداعظم محمد علی جناح کا سیاسی وارث قرار دیا جا سکتا ہے۔ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف نے امریکہ کے پانچ ارب ڈالر کی امداد کو رد کر دیا اور قوم کے عظیم تر مفاد کو اپنے سامنے رکھا۔ ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی موٹروے بنائی اور کسانوں کیلئے اربوں روپے کے پیکیجز متعارف کروانے کے علاوہ سستی کھاد اور سستے قرضے فراہم کئے۔ یہ وہ چند عظیم کارناموں میں سے ہیں جو محمد نواز شریف کے حوالے سے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی اور یہی نہیں بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کی عظیم قربانیوں اور بے مثال تعاون کے ذریعے دہشت گردی سے نجات دلانے سے لے کر لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک ایسے اقدامات ہیں جن کے پیش نظر مستقبل کا مورخ نواز شریف کو بانیان پاکستان کے بعد ہر اعتبار سے پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا مدبر اور محترم رہنماءتسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں