نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست وکیل کی عدم پیشی پر ملتوی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
lawyer supreme court nawaz sharif

 لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت وکیل کی عدم پیشی کی بناء پر ملتوی کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے 26 ستمبر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیان بازی توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ نواز شریف کے اپنے بیانات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے لہذا عدالت نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ درخواست گزار وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں