آ پ نے ہمیں اکائونٹنٹ سمجھ رکھا ہے،سپریم کورٹ نے اکرم شیخ کو جھاڑ پلادی
lawyer akram sheikh supreme court imran khan

عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کو جھاڑ پلا دی

دوران سماعت اکرم شیخ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا کیس عمران خان کی ٹیکس ادائیگی کا نہیں بلکہ اثاثے ظاہر نہ کرنے کا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 3ٹرانزیکشنز ثابت کردی ہیں،صرف مئی میں آنے والی رقم ثابت نہیں ہوسکی، اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ جوٹرانزیکشن ثابت نہیں ہوئی وہ عدالت پر چھوڑتا ہوں،جس پر جسٹس عمر عطابندیال نے اکرم شیخ کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں اکاؤنٹنٹ سمجھ رکھا ہے؟ آپ میاں بیوی کی چھوٹی چھوٹی چیزیں یہاں لا کررکھ دیتے ہیں، جس پر حنیف عباسی کے وکیل نے کہا کہ سرتسلیم خم ہے ، میں آپ سے ایسا کوئی کام نہیں لے سکتا، میں معذرت چاہتاہوں،غیر ضروری چیزیں نہیں دہراوں گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں