تحریک انصاف کے 3لاکھ ڈالرز کہاں گئے ؟سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ایسا انکشاف کہ تھرتھلی مچ گئی
lawyer akram sheikh pti supreme court

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے سامنے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں دلائل دیتے ہوئے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ٹیکساس سے 23لاکھ ڈالرز ملے

دستا ویزات کے مطابق 23میں سے 20لاکھ ڈالرز بھجوائے گئے ،غیر ملکی افراد اور کمپنیوں سے ہونے والی فنڈنگ کو چھپا یا گیا ،کیلی فورنیاسے 11لاکھ 56ہزار ڈالر پی ٹی آئی کو ملے اور یہ فنڈز 2013کے بعد ملے ۔اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ممنوعہ فنڈز کی تحقیقات ہونی چاہیے لیکن فنڈز میں کتنا ممنوعہ ے اور کتناغیر ممنوعہ ،یہ تعین کیسے ہو گا ؟۔اس موقع پر اکرم شیخ نے کہا کہ غیر ملکی پیسے کا دروازہ بند کرنے کا وقت آگیا ہے ،دہشت گردوں کو بھی غیر ملکی فنڈنگ ہی ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے بھی ملک کے تحفظ کا حلف اٹھا یا ہے ،عدالت نے یہ راستہ نہ روکا تو فلڈ گیٹ کھل جائے گا ۔اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ غیر ملکی پیسے کا دروازہ بند کرنے کے لیے متعلقہ فورم موجود ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں