لاہور سفاری چڑیا گھر کا شیر اور چیتے کی بچوں کی نیلامی کا فیصلہ
lahore zoo kids decision auction lion

لاہور کے سفاری چڑیا گھر نے جگہ کی کمی کی وجہ سے اور شیر اور چیتے کے بچوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد نجی سطح پر اس نایاب نسل کی پرورش کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سفاری چڑیا گھر نے جگہ اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے شیر اور چیتے کے 70 سے زائد بچوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور سفاری چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا کہ اس اقدام کے متعلق حتمی فیصلہ چڑیا گھر کے اعلیٰ حکام کریں گے ۔ شیر اور چیتے کے بچوں کی نیلامی سے ایک تو لوکل سطح پر ان کی نسلی افزائش کو ممکن بنا کر مستقبل کے خطرات کو ٹالا جا سکتا ہے اور دوسری طرف سفاری چڑیا گھر کے فنڈز میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔ انھوں نے بتایا کہ شیر کے ایک صحت مند بچے کی قیمت چھ لاکھ کے قریب ہے جبکہ ان کی خوراک اور ادویات کا سالانہ خرچہ بھی سات سے آٹھ لاکھ کے قریب ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں