بیگم کلثوم نواز کے لندن میں علاج کی حقیقت کیا ہے۔۔۔؟ سچ سامنے آگیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
kulsoom nawaz expenses treatment

معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بیگم کلثوم نواز کے لندن میں ہونے والے علاج سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔

انہوں نے اے حق نامی ایک نمائندے سے فون پر بات کی جس نے بتایا کہ اس وقت بیگم کلثوم نواز کا علاج جس اسپتال میں ہو رہا ہے وہ برطانیہ کا مہنگا ترین علاقہ اور برطانیہ کا مہنگا ترین اسپتال تصور کیا جاتا ہے۔پرنسس گریس اسپتال کی چار منزلہ عمارت ہے۔ چونکہ اس اسپتال کا شمار برطانیہ کے مہنگے ترین اسپتالوں میں ہوتا ہے اسی لیے برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد ہی یہاں علاج کرواتے ہیں کیونکہ کوئی عام برطانوی شہری یا بزنس مین بھی اس اسپتال میں علاج کروانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اے حق نے کہا کہ میری کچھ لوگوں سے بات ہوئی جن کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ عین ممکن ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے رکن قومی اسمبلی کا حلف یہاں سے ہی لے لیا ہو اور ان کا علاج سرکاری اخراجات پر ہو رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اسپتال میں آپریشن اور تین دن قیام کے دوران علاج کی فیس ایک ملین پاؤنڈ بنتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں