بیگم کلثوم نواز کاروحانی علاج شروع کر دیا گیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
kulsom nawaz treatment

سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی بیماری، سیاسی دباؤ اور آرام نہ کرنے کے سبب علیل ہوگئے۔

ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں، ہر دو گھنٹے پر ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کیا جاتا ہے۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ڈاکٹروں نے نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیدیا۔ عارضی طور پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، ذاتی معالج ساتھ ہے، کچھ دنوں سے سینے میں تکلیف کی شکایت بھی تھی۔ادھر بیگم کلثوم کے گلے کے کینسر کا علاج کیموتھراپی سے ہورہا ہے لیکن اس کے ساتھ روحانی علاج بھی ہورہا ہے۔ برمنگھم میں روحانی سکالر پیر عثمان غنی ان کا روحانی علاج کررہے ہیں۔پیر عثمان غنی کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ان کی ماں کی طرح ہیں، ان کا قرآنی آیات سے بھی علاج جاری ہے۔ اب وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں، انشاءاللہ بہت جلد مکمل ٹھیک ہوجائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز کے گلے کے کینسر کے علاج کیلئے 16 تا 18 ہفتے درکار ہیں۔ ان کی کیموتھراپی کے دو سیشن مکمل ہوچکے ہیں لیکن مزید کئی سیشن باقی ہیں۔یاد رہے مریم نواز اور شوہر صفدر ملک کے پاک کے فوج ،عدلیہ اور اداروں کے خلاف درجنوں بیانا ت سامنے آچکے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں