کو ٹ لکھپت شادی شدہ خاتون دوستی نہ کرنے کی’’پاداش‘‘ میں قتل
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
kohat women murder

کاہنہ ہومی سائیڈ انچارج نے تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں چند روز قبل شادی شدہ خاتون کو دوستی نہ کرنے کی پاداش میں قتل کرنے والے ملزم کو گرفتا رکرلیا ہے۔

ہومی سائیڈ انچارج کاہنہ کے مطابق قصور کے رہائشی محمد امین کی بیو ی عاصمہ بی بی اپنے شوہر سے جھگڑ کر چند ماہ سے لاہور آکر کوٹ لکھپت کے علاقے قائد ملت کالونی میں مقیم ہو گئی تھی اور مقامی فیکٹری میں کام کرکے اپنے تین بچوں کا پیٹ پالتی تھی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عاصمہ بی بی لاہور میں مختلف لوگوں کے ساتھ ناجائزتعلقات تھے الطاف عرف موٹو نے عاصمہ بی بی کو دوستی نہ کرنے کی پاداش میں گلا دبا کر قتل کردیا اور فرا رہ وگیا تھا ہومی سائیڈ پولیس نے ملزم الطاف عرف موٹو کو گرفتار کرلیا ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں