دہشت گردی کے کیسوں میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کا ایسا ڈائیلاگ مار دیا کہ جان کر آپ بھی مسکر ا دیں گے
king shahrukh khan dialogue bail smile terrorists bollywood imran khan

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں ۔

ان کا کہنا ہے کہ شریف برادران کو شرم نہیں آتی ،دونوں بھائی این آر او لینے سعودی عرب بھا گ گئے ،اس بار قوم کو این آر او کی خوشبو بھی آئی تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے دشمنوں کی بریفنگ پر چل رہا ہے ،امریکی صدر کو ہمارے خطے کی تاریخ کے بارے میں علم نہیں ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے کہا کہ ”میرا نا م خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں ،سپریم کورٹ نے مجھے صادق اور امین قرار دے رکھا ہے“۔اس سے قبل میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسی جنگ میں ہمارے 70ہزار سے زائد لوگ اپنی جانوں کے نذرانے دے بیٹھے ہیں جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا ،9/11سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں تھا ،ہمیشہ کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ٹرمپ ہمیں ڈالر گنا رہا ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سو ارب ڈالر کا نقصان برداشت کر چکا ہے اور اب امریکہ ہمیں ذلیل بھی کر رہا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات سے سبق سیکھنا چاہیے کہ اگر ہم کسی کی جنگ لڑیں گے تو ذلت اور تباہی ہو گی ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں