ن لیگ کو زبردست دھچکا ، اہم ترین رہنما قاتلانہ حملےمیں جاں بحق
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
killed leader pml n

پھالیہ. چیئرمین یونین کونسل کالاشادیاں نا معلو م افراد کی فا ئر نگ سے جا ں بحق

چیئرمین یونین کونسل کالاشادیاں اور سول جج کے بھائی جمشیداحمد تارڑ پرفائرنگ ،چیئرمین جاں بحق ،دو گارڑزاور ایک ساتھی سمیت تین افراد شدید زخمیہو گئے تفصیلات کے مطابق چک عبداللہ کے رہائشی چیئرمین یونین کونسل کالاشادیاں مسلم لیگ ن اور روالپنڈی میں تعینات سول جج نویداقبال تارڑ کے بھائی جمشیداحمد تارڑ اپنے گھر آرہا تھاکہ جاگوکلاں کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں جمشیداحمد تارڑموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو گارڑزقمر اور سکندر ایک ساتھی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔سکندر کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔تھانہ قادرآباد کے ایس ایچ الطاف حسین وڑائچ نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ صدر پھالیہ بار ایسوسی ایشن سیف چدھڑ ایڈووکیٹ نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں