وکیل خواجہ حارث اپنی ٹیم سمیت نیب ریفرنسز سے علیحدہ کیونکہ ۔۔۔۔
khuwaja haris nab supreme court

خواجہ حارث نواز شریف کے نیب ریفرنسز سے علیحدہ ہوگئے اورنیب عدالت سے وکالت نامہ واپس لے لیا۔

وزیراعظم میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ریفرنسز میں علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ہے اور کہا کہ سپریم کورٹ نے میرے موقف کوتسلیم نہیں کیا،سپریم کورٹ نے یہ ڈکٹیشن بھی دی کہ ایک ماہ میں ریفرنسزکافیصلہ کریں جبکہ تینوں ریفرنسزیکجاکرنے سے متعلق بھی موقف تسلیم نہیں کیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگانے کا کہا گیا،عدالتی اوقات سے بعدبھی کام کرنےکی ڈکٹیشن دی گئی،ایسے حالات میں کام جاری نہیں رکھ سکتا۔خواجہ حارث کے ریفرنسز س علیحدہ ہونے کے اعلان کے بعدسابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ خواجہ حارث نے تقریباً 9ماہ نواز شریف کے کیسزکی پیروی کی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں