عظمیٰ کاردار کی نعیم الحق کے ساتھ کمرہ عدالت میں ایسی حرکت کہ جج صاحب نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
khuwaja asif naeem ul haq imran khan

خواجہ آصف نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف نعیم الحق کے ساتھ سیلفیاں لیتی رہیں، جج صاحب نے موبائل فون ضبط کرنے کا حکم دے دیا ۔

 خواجہ آصف نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران عظمیٰ کاردار اور نعیم الحق سیلفیاں لے رہے تھے کہ اسی دوران انہیں عدالتی عملے نے پکڑ لیا ۔ جج صاحب کے حکم پر عدالتی عملے نے عظمیٰ کاردار کا موبائل فون ضبط کرلیا جس کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم دیا کہ تحریری معافی پر موبائل فون واپس کیا جائے گا۔ عظمیٰ کاردار نے عدالت سے اپنے ہاتھ سے لکھ کر تحریری معافی مانگی جس کے بعد ان کے موبائل فون سے 9 سیلفیاں ڈیلیٹ کی گئیں اور انہیں موبائل فون واپس کردیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں