خواجہ آصف کی صاحبزادی کی جسٹس عظمت سعید کے بھانجے سے شادی ہوگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
khuwaja asif judge supreme court

وزیرخارجہ خواجہ آصف کی صاحبزادی ہفتہ کو لاہورمیں سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کے بھانجے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

خواجہ آصف کی بیٹی فاطمہ کی منگنی امریکا میں مقیم بزنس مین سلطان خان کے بیٹے سمیر سے ہوئی تھی ۔ وفاقی وزیر کی صاحبزادی کی شادی سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی ، تقریب میں وزیراعظم، وفاقی وزراء، سیاستدانوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ شادی کی تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف، مسلملیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین ،وفاقی وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق ،وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، مفتاح اسماعیل، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، شائستہ پرویز ملک، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،سعودی عرب کے سفیر محمد بن نواف بن سعید المالکی،وفاقی وزیر نجکاریدانیال عزیز، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سمیت حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنمائوں اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔اعلیٰ شخصیات کی لاہور میں موجودگی اور شادی کی تقریب کے مقام پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں