نوازشریف کو گرفتار کیا جائے ؟
khurshid shah arrest supreme court nawaz sharif

نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،سپریم کورٹ کا فوج کونوازشریف کو گرفتارکرنے کا حکم مل سکتا ہے: خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے اور اگر اس کا اطلاق ہوا تو بہت خطرناک ہوگا اس کے ذریعے عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے، نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، نیب کی طلبی کے باوجود نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے، عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نےنوازشریف کو نیب میں پیش ہونے کا مشورہ دیا اور کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت کیوں اداروں کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہتی ہے، ڈان لیکس اور ماڈل ٹاو ن سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہاؤس سے باہر چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہوگی جب کہ کل چوہدری نثار آسٹریلین طوطے کی طرح اپنے منہ میاں مٹھو بنے ہوئے تھے۔ عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہےاور اگر آرٹیکل 190 کا اطلاق ہوا تو وہ بہت خطرناک ہوگا جب کہ عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں