سپریم کورٹ کے سامنے پشاور الیکڑک سپلائی کے ملازم کی خودکشی کی کوشش
justic saqib nisar supreme court peshawar

سپریم کورٹ کے سامنے ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کی

درخواست گزارآصف خان نے تیز دھار آلے سے اپنی نبض کاٹنے کی کوشش کی، پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور الیکڑک سپلائی کے ملازم آصف خان نے اپنی نس کاٹ لی جس کے بعد اسے طبی امدادکے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اس کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوا دی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے نام لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’’میں آج یہ قدم اٹھانے پر مجور ہوا ہوں، میں ایک غریب ملازم ہوں ،میری زوجہ بلوچستان میں ٹیچر ہے میں نےwed lockپالیسی کے تحت ٹرانسفر کیلئے اپلائی کیا لیکن مجھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت مانگی گئی ،میں کہا ں سے دوں اتنے پیسے، میرایہ خون آپ کے انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں