مریم نواز کو کس صحافی سے شکایت ہے ؟ چینل اور صحافی کا نام سامنے آ گیا
journalist nawaz sharif rauf klasra

معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے اپنے صحافی احتساب کے خلاف ہیں، وہ عدالتوں کے باہر جا کر غلط رپورٹنگ کرتے ہیں، شریف خاندان نے عدالت کے باہر انہی صحافیوں کو رکھا ہوا ہے جو ان کی مرضی کی چیزیں پوچھتے ہیں

 لیکن اگر کوئی صحافی کوئی اور سوال پوچھ لے تودیگر صحافی بھی اس سے ناراض ہو جاتے ہیں کہ تم نے گستاخی کیوں کی؟ مریم نواز اور دیگر صحافیوں کو جس صحافی سے شکایت ہے وہ ڈان ٹی وی کا صحافی انعام خٹک ہے۔صحافی اس سے ناراض ہیں ،سوشل میڈیا میڈیا اس سے ناراض ہے ،مریم نواز اس سے ناراض ہیں، کیوں؟ کیونکہ انعام خٹک نے مشکل سوال کیوں کیے ؟ صحافی ہی اپنے صحافی بھائی سے اس بات پر لڑ پڑتے ہیں۔ مافیا کو چیک کرنا ، کنٹرول کرنا، ان سے سوال و جواب کرنا آسان کام تھا ؟ انہوں نے لوگوں کو بے وقوف بنایا ہوا ہے۔ ان کو علم ہو گیا ہے کہ یہ سب لوگ ایک قیمے کے نان کی مار ہیں، خود انہوں نے قوم کا پیسہ لوٹنا ہے ، بیرون ملک جائیدادیں بنانی ہیں، بچوں کو باہر سیٹل کرنا ہے ، اور خود یہاں آ کر ڈرامے کرنے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں