عدالت سے عمران خان کو ضمانت مل گئی ،اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟احتساب عدالت میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تو...
journalist nawaz sharif imran khan

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کو ضمانت ملنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

 کمرہ عدالت میں نواز شریف نے غیر رسمی گفتگو کی ،اس موقع پر ایک صحافی نے گزشتہ روز عمران خان کو ضمانت ملنے کے حوالے سے سوال کیا تو نواز شریف نے کہا کہ دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری جدو جہد منطقی انجام تک پہنچے گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل احاطہ عدالت میں نواز شریف میڈ یا سے گفتگو کرنا چاہتے تھے لیکن رجسٹرار آفس نے عدالتی احکامات سے سابق وزیراعظم کے وکلاکو آگاہ کیاکہ نواز شریف احاطہ عدالت میںگفتگو کی اجازت نہیں ہے جس پر نوازشریف کمرہ عدالت کے اندر چلے گئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں