جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سے چوہدری نثار خاموشی سے کیا کر رہے ہیں ؟
jit supreme court chaudhry nisar

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جن کو وفاقی کابینہ میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اور وہ قومی اسمبلی کے ایوان میں وزیر اعظم نواز شریف کی قائد ایوان کی نشست کے ساتھ بیٹھتے ہیں 

وہ پاناما لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد سے آخری اطلاعات تک وزیراعظم ہاؤس نہیں گئے اور منگل کو بھی وہ پورا دن پنجاب ہاؤس میں موجود رہے جہاں وہ اکثر سرکاری ملاقاتیں اور اجلاس منعقد کرتے ہیں لیکن انہوں نے کسی سرکردہ لیگی رہنما سے نہ تو کوئی ملاقات کی اور نہ ہی وہ وزیراعظم ہاؤس گئے ۔چوہدری نثار وزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے حاضری کے وقت ان کی گاڑی چلاکروفاقی جوڈیشل اکیڈمی گئے تھے اور اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی چلاکر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے انہیں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی چھوڑ کر آئے تھے لیکن اب انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اس سارے معاملہ پر نہ تو اب تک کوئی تبصرہ کیا اور نہ ہی رپورٹ کے مندرجات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رائےدی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں