سپریم کورٹ میں ثبوتوں کے یہ ڈبے دیکھ کر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
jit maryam nawaz supreme court

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی سربمہر حتمی رپورٹ کا ڈبہ دیکھ کر وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادہ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے آج سپریم کورٹ میں شریف فیملی کے کاروبار کے 1960سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔اس پیغام کے ساتھ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی حتمی رپورٹ کا سربمہر ڈبہ ایک ٹرالی پر رکھ کر لا یا جا رہا ہے اور اس ڈبے پر لفظ ”ثبوت“بھی چسپاں ہے ۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں