ملتان میں جاپانی انجنئیرہوٹل کی چھت سے گرکرہلاک
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
japanese engineeer killed multan

 نجی ہوٹل کی چھت سے غیر ملکی جاپانی انجنئیر گر کر ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 ملتان میں طارق روڈ پرواقع نجی ہوٹل کی چھت سے گرکرغیرملکی جاپانی انجینئیراوکومارا ہلاک ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی اورہوٹل کوسیل کردیا، جاپانی انجنئیرڈیرہ غازی خان میں جاری ایک ترقیاتی منصوبے پر کام کررہا تھا۔ جاپانی انجینئیراوکومارا کی لاش نشتر اسپتال منتقل کردی گئی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں رات 3 بجے کے قریب اوکو مارا اپنے کمرے 203 سے باہرنکلے اورٹیرس پرٹہلتے رہے اورپھرساڑھے 3 بجے وہ جس راستے سے چھت کی جانب گئے وہ بہت چھوٹا راستہ تھا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ جاپانی باشندے کے کمرے سے ایک خط موصول ہوا ہے، خط جاپانی زبان میں تحریرہے جس کے لیے مترجم کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں