جمشید دستی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
jamshed dasti justice supreme court

سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی، کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی

 دوران سماعت درخواست گزار وحید کمال زاتی حیثیت میں پیش ہوتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، اس پر جسٹس گلزار نے انسے استفسار کیا کہ آپ پہلے کہاں تھے، تین سال پرانا کیس ہے وکیل پہلے کیوں نہیں لائے،جس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میں مصروف تھا اور شہر سے باہر تھا،جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ آپ ایسے کرتے رہے تو کیس سے بھی آوٹ ہو جائیں گے،جسٹس مقبول باقر نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ اس سے کیسے متاثر ہوتے ہیں اس پر درخواست گزار عدالت کو معقول جواب نہ دے سکے تاہم بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں