ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام پر بھارتی شہری کو ساڑھے تین ماہ قید کی سزا
jailed visa indian citizen

بھارتی شہری کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے

مقامی عدالت نے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود بھی پاکستان میں قیام کرنے پر بھارتی شہری کو ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام پذیر بھارتی شہری ریحان الرحمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عدالت نے بھارتی شہری کو ساڑھے تین ماہ کی سزا سنائے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ریحان الرحمان ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں ٹھہرا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے سزا مکمل ہوتے ہی بھارتی شہری کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں