نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پرمبنی ہیں، ان کا جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں
jail prime minister nawaz sharif

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پرمبنی ہیں، ان کا جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں، اگر نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں۔

 لوگوں نے جیل میں رہ کرالیکشن جیتےہیں، نوازشریف اس سے پہلے بھی مشرف دورمیں پارٹی چلاتے رہے ہیں۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نہ فوجی حکومتوں میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی اورنہ آج کوئی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے نوازشریف کو ہائی جیکر ٹھہرایا گیا، آج بھی ممکن ہے کہ عدالتیں ایسا فیصلہ کر دیں، اس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نوازشریف پارٹی قائد اور شہبازشریف صدر ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے، ان فیصلوں میں نوازشریف کی رائے کی اہمیت ہوتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں