سپریم کورٹ عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی: سمیع ابراھیم
jahangir tareen sami ibrahim imran khan

سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار سمیع ابراھیم کی جانب سےگفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے کیس کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔سمیع ابراھیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ممکنہ طور پر عمران خان کے حق میں جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنائے گی۔ بظاہر یوں ہی لگ رہا ہے کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ جبکہ جہانگیر ترین کا کیس چونکہ کچھ پیچیدگیوں کا شکار ہے اس لیے ان کے کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ جے آئی ٹی تشکیل دے دی گی۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف دائر کیے گئے کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ چیف جسٹس کی سربراہی میں کل بروز جمعہ کو سنائی گی۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں