اسلام آباد کا موسم بڑا رومانٹیک ہے،آج موسم انجوائے بھی کرینگے اور کام بھی ،شہبازشریف
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
islamabad weather shahbaz shareef

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی شہبازشریف کی زیرصدارت پی اے سی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاجارہا ہے ۔

چیئرمین پی اے سی شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا موسم آج سہانا ہے،وفاقی دارالحکومت کا رومانٹیک موسم بھی انجوائے کریں گے اور کام بھی کریں گے ،شہبازشریف کے جملے پر کمیٹی ارکان کے قہقہے لگ گئے۔شہبازشریف نے کہا کہ یہ موسم مری جانیوالاہے ،میری صحت بہترلیکن کمر کا درد چل رہا ہے ،آپ دعاکریں علاج ہو رہا ہے اللہ خیر کرے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ فزیو تھراپی اور ایکسرسائزسے افاقہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کی جگہ سعدرفیق کو پی اے سی کارکن بنانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے،انہوں نے شیخ رشید کو پی اے سی کارکن بنانے پرجواب دینے سے گریزکیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں