کلبھوشن کا معاملہ قومی اہمیت کا ہے،اگر فو ج نے وکیل فراہم کیا تھا تو تنقید بلا جواز ہے:سپیکر ایاز صادق
international court kulbhushan ayaz sadiq pak army

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہکلبھوشن کا معاملہ قومی اہمیت کا ہے

اگر فو ج نے وکیل فراہم کیا تھا تو تنقید بلا جواز ہے،کلبھوشن یادیو کے معاملے سے ہمارے قومی مفادات اور خودمختاری وابستہ ہے‘ اس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے‘ نیوز لیکس اور ٹویٹ کا معاملہ کلوز ہوچکا ہے اس پر مزید بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘ پیسے والوں کو پارلیمنٹ سے نکلنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس (دستور) کے مندوبین کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر کیا۔ پی ایف یو جے (دستور) سے ملک بھر سے مندوبین دستور گروپ کے سالانہ انتخابات کے لئے اسلام آباد آئے ہوئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے مندوبین کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں خیر مقدم کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میڈیا سے میرے تعلقات میرے لئے اثاثہ سے کم نہیں ہیں۔ ذرائع ابلاغ کو عوامی مسائل پر اپنی سفارشات مجالس قائمہ میں پیش کرنی چاہئیں۔ سپیکر نے کہا کہ وہ کلبھوشنیادیو کی پھانسی کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت مقدمہ کے حوالے سے زیادہ عبور نہیں رکھتے صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ اس سے پاکستان کے مفادات اور خودمختاری وابستہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس اور ٹویٹ کا معاملہ کلوز وچکا ہے اس ایشو پر کم سے کم بات ہونی چاہئے قومی سلامتی کے معاملات پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہوتی ہے۔ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی بھی متحرک ہے اور کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت مقدمے کے معاملے پر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے۔ سب کے مضبوط قومی مفادات ہیں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں گیس کی قیمتوں پر چار بار بحث بوچکی ہے لوڈشیڈنگ پر بھی ایوان میں کھل کر بات اور حکومت کو سفارشات بھجوائی گئی ہیں سپیکر نے کہا کہ ایوان میں زیادہ سے زیادہ عوامی ایشوز پر بات ہونی چہائے بدقسمتی سے سیاست اور انتخابات میں پیسے کا عمل دخل بڑھ گیا ہے ایوانوں میں بھی یہ پیسے والے پہنچ جاتے ہیں جو اپنے مفاد کو مدنظر رکھتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں