پاک چین دوستی کا انمٹ نشان سی پیک دائو پر لگ گیا، بڑے اسلامی عرب ملک نے گوادربندرگاہ کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارتی فوج کو اپنی بندرگاہ دیدی
integer mark big islamic arab country gwadar port c pack pak china friendship competition port indian army

پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور بحر ہند میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوف کھا کر اور مقابلہ کرنے کیلئے بھارت نے عرب ملک اومان سے انتہائی اہم بندرگاہ دوقم کی رسائی حاصل کر لی ہے۔

  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت عرب ملک اومان کے دورے پر ہیں جس دوران انہوں نے سلطان سید قابوس بن سید السید سے ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں بھارت کو دوقم بندرگاہتک رسائی بھی دی گئی ہے۔ اخبار کی رپورٹ میں پاکستان کی مقامی ویب سائٹ کےذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے مطابق بھارتی جہازوں کی مرمت کیلئے دوقم پورٹ اور ڈرائےڈاک کی خدمات بھی بھارت کو حاصل ہونگی۔ دوقم کی بندرگاہ عمان کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے دراصل یہ ایران کی بندرگاہ چاہ بہار کے قریب ترین واقع ہے۔ حال ہی میں دوقم بندرگاہ پر بھارت کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ سال ستمبر میں بھارت نے عرب سمندر کے مغرب میں اپنی آبدوز اسی بندرگاہ پر تعینات کی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں