سپریم کورٹ میں عابد شیر علی نے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کو اپنے ساتھ کمرہ عدالت میںلے جاتے ہوئے جملہ کسا تو آگے سی پی پی ر ہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ عابد شیر علی کو منہ کی کھانا پڑ گئی
insults abid shair ali supreme court

جے آئی ٹی کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی تیسری سماعت جاری ہے جس میں شرکت کے لیے لیگی رہنما اور پیپلز پارٹی کے رہنما عدالت عظمیٰ آرہے ہیں ۔اس موقع پر ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی اور پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔
تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈ یا کے سامنے عابد شیر علی نے آواز دے کر ندیم افضل چن کو اپنے پاس بلا یا اور میڈ یا کو کہا کہ ندیم افضل چن کو انڈے نہ پڑیں اس لیے ان کو ساتھ لے جاتا ہوں ۔اس دوران جب ندیم افضل چن عابد شیر علی کے پاس پہنچے تو انہوں نے کہا کہ بھائی جان !آپ کا چرچا ہو رہا ہے ۔اس پر ندیم افضل چن نے کہا کہ عابد شیر علی میرے بھائی ہیں ،میڈ یا سیاست میں روادری رہنے دے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ کا تحفظ کرنے کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں