اگرمیں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا، شیخ رشید
imf prime minister sheikh rasheed

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مجبوری ہے اوراگرمیں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دورہ سعودیہ پاکستان کا تاریخی دورہ ہوگا۔ عمران خان نے ذاتی تعلق سعودی پرنس اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہ سے بنائے ہیں، آئی ایم ایف مجبوری ہے، ڈاکو لیٹرے ملک کو لوٹ کرگئے ہیں، عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹا، اگر میں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا۔ انہوں نے کہا 40 بندوں کی لائن لگی ہے وہ سب جیل جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا تھل ایکسپریس ملتان سے کراچی تک بھی جائے گی، یہ ٹرین مزدوروں نے بنائی ہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں مزدوروں کو ایک اسکیل دینا ہے، ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں گے جب کہ قوم سے وعدہ ہے ٹرین سے جال بچھا دیں گے۔شیخ رشید  نے کہا سال میں بیس فریٹ ٹرینیں چلائیں گے،غریب کے لیے پٹری ڈالوں گا کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک کا فیصلہ ہو جائے اور نالہ لئی بھی بننے جا رہی ہے چودہ سال سے جو کالج رکا ہوا ہے اس ماہ اس کا افتتاح ہو جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں