تصویر لیک معاملہ : حسین نواز کی درخواست پر سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی
hussain nawaz jit supreme court

جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران تصویر لیک معاملے کے حوالے سے حسین نواز کی درخواست پر سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی ۔

پاناما کیس کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی دوران تفتیش تصویر سوش میڈیا پر لیک ہونے کے حوالے سے درخواست پر سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج دوپہر ایک بجے فیصلہ سنائے گا ۔حسین نواز نے تصویر لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ایک درخواست بھی جمع کی تھی جس پر جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور جے آئی ٹی سے وضاحت طلب کی تاہم جے آئی ٹی نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا تھا۔جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنا ایک شخص کا ذاتی فعل تھا جس کے خلاف اسی وقت کارروائی کی گئی تھی جب کہ جے آئی ٹی کے کسی رکن کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے 14 جون کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں