چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہسپتالوں کی کمی سے متعلق سیکریٹری صحت اورکیڈ سے رپورٹ طلب کر لی
hospital islamabad supreme court

اسلام آباد میں ہسپتالوں کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے سیکریٹری صحت اورکیڈ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہسپتالوں کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ میں کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد میں سرکاری ہسپتال اور سہولتیں ناکافی ہیں،نجی ہسپتالوں کو ریگولیٹ کرنے والا کوئی نہیں،پرسوں کراچی میں جس ہسپتال گیا اس کا کمرہ صدارتی روم جیسا تھا،کہا گیا میں نے اختیارات سے تجاوز کیا ،ہسپتال کے کمرے سے شراب کے نمونے بدل دیئے گئے، شراب قبضے میں لینی ہوتی تو اسی وقت لے کربندے کو جیل بھیج دیتا۔ چیف جسٹس نے ہسپتالوں کی کمی سے متعلق سیکریٹری صحت اورکیڈ سے رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں