نواز شریف کیخلاف ثبوت آچکے ، قوم جلد تاریخی فیصلہ دیکھے گی
historical decision panama leaks naeem ul haq pti workers corruption

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے انکشاف کیاہے کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف بہت سے ثبوت آچکے ہیں قوم بہت جلد ایک تاریخی فیصلہ دیکھے گی جس سے ملک میں کرپشن کا راستہ بند ہوجائے گا۔

  نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے کئی جھوٹ بول رہے ہیں اور ایک ذاتی مقدمے کو حکومتی مقدمہ بنا دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نواز شریف اور ان کے خاندان کو بچانے کے لئے تمام ہتھکنڈے آزما رہی ہے اور ایک جھوٹ چھپانے کےلئے کئی جھوٹ بول رہے ہیں،اور یہ جھوٹ بولنا شریف فیملی کو مہنگا پڑے گا۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا نے پانامالیکس کی سماعت کے بعدعدالتی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرکے عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیردیں۔خواجہ آصف نے آج پھر کہا ہے کہ انہیں انصاف مل گیا ہے حکومت کا یہ رویہ ظاہر کررہا ہے کہ اقتدار کی کشتی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں