سپریم جوڈیشنل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
high court supreme court

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدلیہ مخالف تقریر کرنے پر سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی ہے،جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے ، جسٹس شوکت صدیقی اسلا م آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ واضح رہے راول ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے  کہا تھا کہ  آج کے اس دور میں آئی ایس آئی پوری طرح عدالتی معاملات میں جوڑ توڑ کرنے میں ملوث ہے،آئی ایس آئی والے اپنی مرضی کے بنچ بنواتے ہیں،احتساب عدالت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کیوں ختم کیا گیا؟ عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے۔ آپ کی حویلی بندوق والوں کے کنٹرول میں ہے,مجھے معلوم ہے کہ احتساب عدالت کی ہر روز کی پروسیڈنگ کہاں پر جاتی رہی ہیں، معلوم ہے کہ سپریم کورٹ کون کس کا پیغام لے کر جاتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں