نواز شریف اور صا حبزادی کی گر فتاری کیلئے اہم ترین چیز نیب کے حوالے کر دی گئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
helicopter maryam nawaz nawaz sharif

لاہور کو نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا۔

 نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے جب کہ نیب نے انہیں لاہور سے ہی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز نیب لاہور کے ڈائریکٹر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو خط لکھا تھا جس میں نوازشریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کے خط کا چیئرمین نیب نے مثبت جواب دیا ہے اور نواز شریف ، مریم نواز کی لاہور ائیر پورٹ سے اسلام آباد منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جب کہ ای سی ایل قوانین کے تحت بیرون ملک موجود سزا یافتہ افراد کی وطن واپسی پر انہیں فوری گرفتار کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں