نیب نے حسن اور حسین کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا آغاز کردیا
hassan nawaz shareef hussain nawaz nab

نیب حکام نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین کو اشتہاری قرارد ینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا

 احتساب عدالت نے حسن اور حسین کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا تھا جس پر نیب نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے، احتساب عدالت اوران کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس چسپاں کر دیئے ہیں جبکہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ان کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کئے جائیں ۔ ملزموں کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے 30 روز کا وقت دیا گیا ہے اس دوران اخبارات میں ان کے اشتہارات بھی دیئے جائیں گے اگر حسن اور حسین 30 روز کے اندر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جائیں گے اور ان کی جائیداد کی کارروائی پر بھی عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں