نااہلی کیس، عمران خان کے وکیل نعیم بخاری اور حنیف عباسی سپریم کورٹ میں ایسا کام کرتے پکڑے گئے کہ کپتان کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
hanif abbasi supreme court imran khan naeem bukhari

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف لیگی رہنماءحنیف عباسی کی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہیں

اس دوران عمران خان کی طرف سے نعیم بخاری عدالت میں مقدمے کا دفاع کررہے ہیں لیکن پیر کو سپریم کورٹ سے عمران خان کے وکیل اور درخواست گزار کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں ہیں جن کی کسی کوتوقع نہ تھی ، دونوں کوکمرہ عدالت سے باہر سرگوشیاں کرتے دیکھاگیا اور تصاویر بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔

کمرہ عدالت میں ایک دوسرے کے خلاف بولنے والے دونوں افراد کو نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھاگیا اور یہ تصویر سپریم کورٹ کی لابی میں بنائی گئی۔ گفتگو سے متعلق سوال پر حنیف عباسی نے بتایاکہ نعیم بخاری نے انہیں بلایاتھاجس دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاملات طے پانے سے متعلق سوال کے جواب میں حنیف عباسی نے بتایاکہ کیس سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ، کچھ نجی معاملات تھے جن پر تبادلہ خیال کیاگیا

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں