پنجاب میں موجود ایک ایسا ہینڈ پمپ جس کے پانی میں ہر بیماری کے لیے شفا
hand pump disease treatment

بھارتی پنجاب میں موجود ایک ایسا ہینڈ پمپ جس کے پانی میں ہر بیماری کے لیے شفا ہے

 بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کے گاؤں میں ایک ایسا انوکھا ہینڈ پمپ موجود ہے جس کے پانی کو مقدس قرار دیا جاتا ہے۔ اس ہینڈ پمپ کو میجیکل یعنی طلسماتی ہینڈ پمپ بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے پانی سے کسی بھی مرض سے شفا مل جاتی ہے خواہ وہ مرض کتنا ہی پرانا کیوں نہ ہو۔ مذکورہ گاؤں اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے لوگ اس ہینڈ پمپ کے پانی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر لمبی لمبی قطاروں میں لگے اپنی اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس مقدس پانی کو لینے کے لیے اپنی بوتلوں کو تھامے اپنی باری کے انتظار میں ہوتے ہیں۔ اس جادوئی ہینڈ پمپ کا پانی بوتلوں میں بھر کر دور دراز سے آئے افراد اپنے گھروں میں موجود بیمار افراد کے لیے لے جاتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں