سپریم کورٹ نے آرمی کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
hand army supreme court

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرمی کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔

آرمی کسی طور بھی حکومت میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ آرمی جب بھی آتی ہے کسی طریقے سے آتی ہے ،جس میں ہمیشہ آئین اور ریاست کا تنازعہ ہوتا ہے۔ اگر ریاست کو بچانا ہو تو آئین میں کچھ ترامیم کرنی پڑتی ہیں، اگر آئین کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو ریاست چلی جائے گی ۔اس وقت ریاست ہاتھوں سے نکل رہی ہے۔اب اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو چار مرتبہ ٹرائی کیا جا چکا ہے ، پھر بھی ان سے کیوں اُمید رکھی جاتی کہ منتخب حکومت کچھ کرے گی ؟ منتخب حکومت کچھ نہیں کرے گی۔پرویز مشرف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ پاکستان کا ہی سوچتی ہے چاہے کوئی غلط سمجھے یا صحیح۔آرمی کے بارے میں میں آپ کو واضح طور پر بتا سکتا ہوں کہ کورکمانڈرز میٹنگز وغیرہ میں بھی صرف پاکستان ہی کی بات ہوتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں