حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری سمیت دیگر افراد کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا: رابطہ کمیٹی
haider abbas rizvi mqm faisal raza aabdi karachi

 متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے شعبہ انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے سربراہ حید رعباس رضوی سمیت دیگر اہم ترین عہدیداران کو فارغ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حیدر عباس رضوی کو انٹرنیشنل کمیونیکیشن شعبہ کی سربراہی سے ہٹا کر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا رکن بنا دیا گیا ہے جبکہ شعبہ اراکین رضا زیدی، سمن جعفری، مجتبیٰ زیدی اور واسع جلیل کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 

رابطہ کمیٹی کے بیان کے مطابق فیصل سبزواری اور ارشد عبداللہ وہرہ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے اور اب یہ تمام ذمہ دار شعبے کی تنظیم نو تک علاقائی یونٹ سے کام کریں گے۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق شعبوں کی تنظیم نو تک آئی سی ڈی کے ہیڈ آف مانیٹرنگ شہاب الدین کو نگراں مقرر کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں