کراچی کی سیاست میں بھرپور گرما گرمی ، لیکن ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کہاں غائب ہیں؟ آج کی بڑی خبر آگئی
haider abbas rizvi canada karachi

ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں گزشتہ کچھ روز سے سیاسی گہماگہمی بڑھ گئی ہے لیکن ایسے میں کچھ اہم لوگ منظر نامے سے غائب ہیں جن کی غیر موجودگی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں

 انہی لوگوں میں حیدر عباس رضوی بھی شامل ہیں جو کافی عرصے سے نظر نہیں آرہے لیکن اب ان کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر ان کے کارکنوں کو یقینا یک گونہ اطمینان حاصل ہوگا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں پیدا ہونے والے اندرونی اختلافات کے بعد بیرون ملک چلے جانے والے حیدر عباس رضوی اب بھی ملک سے باہر ہی مقیم ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے کینیڈا میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اردو زبان پر ماہرانہ عبور کے ساتھ جارحانہ انداز میں مخالفین کے لتے لینے والے حیدر عباس رضوی ان دنوں عراق کے شہر کربلا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ’اربعین واک‘ میں شرکت کی ہے ۔ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ایک بچہ بھی کھڑا ہوا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں