عمران کی شادی کا وزیراعظم بننے سے کوئی تعلق نہیں،اگر شادی سے وزیراعظم بنتے تو تمام کنوارے شادی کرلیتے،گورنر سندھ
governor sindh prime minister imran khan

گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تیسری شادی کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کو تیسری شادی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو خوشیاں ملے اور ان کی زندگی میں سکون آئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی کا وزیراعظم بننے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگرشادی سے وزیراعظم بنتے توتمام کنوارے شادی کرلیتے۔گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان کی شادی سے سیاسی رسہ کشی پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر نہ ہونے کا کوئی جوازموجود نہیں ہے، جون کے پہلے ہفتے میں اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ آصف زرداری راؤانوارسے متعلق دیے گئے بیان کو واپس لیں اور انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ایم کیوایم کے ٹکڑے ہونا رک جائیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں