نواز شریف اورمریم نوا زکی خاموشی یاکچھ اور مسلم لیگ ن کیلئے حکومت کا رویہ اچانک تبدیل کیوں ہوگیا۔۔۔۔۔ بات سابق وزیراعظم کی ضمانت تک کیسے پہنچ گئی؟ جانیں
government maryam nawaz nawaz sharif

معروف صحافی کامران خان کے تجزیے کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آزمائش سے نکل رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی معنی خیزخاموشی رنگ رہی ہے نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے مگر حالات سازگار ہوتے جارہے ہیں۔وہ جیل سے اسپتال منتقل ہو چکے ہیں جہاں وہ آرام دہ کیفیت میں ہیں۔

اسپتال میں ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ہو رہے ہیں۔کامران خان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی اپیل زیر سماعت ہے جہاں میڈیکل رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔یہاں عدالتی فیصلے سے قبل کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم سیاسی پنڈت یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ہو سکتی ہے۔اس کے بعد مرحلہ یہاں یہ آتا ہے کہ وہ علاج کے لئے بیرون ملک جانا بھی چاہتے ہیں یا نہیں۔اس حوالے سے ای سی ایل کا معاملہ بھی ہو گا جس کے لیے انھیں عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا اہم بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور قطر کے بعد سے نواز شریف کے معاملے پر ڈیلی اڈیل کی قیاس آرائیاں بھی سامنے۔اسی دوران پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نام بھی عدالتی حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے۔حکومت نے نہ تو نام ای سی ایل سے نکالنے میں کسی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیا اور نہ ہی اپیل کی۔حمزہ شہباز چھوٹے بھائی سے سلمان شہباز پچھلے سال 27 اکتوبر سے بیرون ملک مقیم ہیں۔جب کہ ان کے والد شہباز شریف چار ماہ سے نیب کے زیر حراست ہیں تاہم زیادہ وقت پارلیمنٹ کی راہداریوں میں ہی گزارتے ہیں۔واضح رہے پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نام کچھ روز قبل ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں