ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
good news rain pakistan

محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان ، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، ژوب ، سکھر ، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر جنوبی علاقوں (سندھ اور بلوچستان) میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ تاہم ہزارہ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کاکول اور بالاکوٹ 10 ملی میٹر جبکہ ڈی جی خان 08 ، مری 07 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05 ، جھنگ، گڑھی دوپٹہ 04 ، راولاکوٹ 03 ، اوکاڑہ 02 ، سیالکوٹ، ساہیوال اور بارکھان 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین ، شہید بینظیر آباد، سبی میں45 جبکہ دادو، سکھر، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، جیکب آباد 44، نوکنڈی، پڈیڈن، بنوں میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں