غریدہ فاروقی کے گھر سے بازیاب 15 سالہ سونیا والد کے حوالے ، تحریری فیصلہ جاری
gharida farooqi police court

 مقامی عدالت نے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے گھر سے بازیاب کرائی جانے والی 15 سالہ گھریلو ملازمہ سونیا کو والد کے حوالے کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غریدہ فاروقی نے پندرہ سالہ سونیا کو غیر قانونی طور پراپنے گھر میں قید کررکھا تھا، پولیس نے سونیا کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کیا، سونیا کے بیان کی روشنی میں اسے باپ کے ساتھ بھیجا جائے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر سونیا کے والدین غریدہ فاروقی کے خلاف کارروائی کروانا چاہیں تو کروا سکتے ہیں بصورت دیگر اس مقدمے کی فائل بند کردی جائے گی۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے غریدہ فاروقی کی ایک آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں اپنے گھر کام کرنے والی سونیا کو اس کے والدین کے ساتھ جانے نہ دینے اور فریق مخالف کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ یہ معاملہ سامنے آنے پر غریدہ فاروقی کا ایکسپریس نیوز پر پروگرام ’’ جی فار غریدہ‘‘ بھی بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں