فاروق ستارکا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ ،ملک میں امن کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا
general qamar javed bajwa contact farooq sattar pak army

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا،انہوں نے ملک میں امن واستحکام کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

فاروق ستارکا کہنا تھا میں پاک فوج کی نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوبہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں امید ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنے اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے بہت سے قربا نیاں دی ہیں،پاکستان کے عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں